جہلم، سی سی ڈی اور مسلح ملزمان میں مقابلہ، 1ملزم زخمی حالت میں گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں ڈھوک منور روڈ پر سی سی ڈی اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دو ساتھی فرار ہوگئے۔

جہلم کے علاقے ڈھوک منور روڈ پر سی سی ڈی اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

latest urdu news

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر سوار افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی کانسٹیبل کے سینے پر لگی تاہم خوش قسمتی سے بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

جوابی کارروائی میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس کی شناخت علی رضا ولد کرم بخش سکنہ منڈی بہاؤالدین کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے دو نامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم علی رضا کے خلاف تھانہ سول لائنز منڈی بہاؤالدین میں موٹرسائیکل چوری، منشیات فروشی اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے ملزم سے 8 ایم ایم رائفل بھی برآمد کر لی ہے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter