127
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر واسا جہلم نے شہر میں کھلے اور خطرناک مین ہولز کو فوری طور پر کور کرنے کی ہنگامی مہم شروع کر دی ہے۔
واساکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کو ممکنہ حادثات اور جانی نقصان سے محفوظ رکھنا اور شہر میں محفوظ گزرگاہوں کو یقینی بنانا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور مین ہولز کی نشاندہی کے بعد فوری کورنگ کا عمل جاری رہے گا۔
لودھراں میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے کہا کہ عوامی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
