8
جہلم میں تین موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں روہتاس روڈ کے قریب کھوکھراں روڈ پر تین موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والا نوجوان اکاش ندیم غوری ڈھوک منور کا رہائشی تھا، جو جانوروں کا چارہ لینے کے لیے دکان پر جا رہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والی دو موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں اکاش ندیم موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دیگر افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
