جہلم: افغان شہری کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار، عارضی رہائش آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم :تھانہ کالا گجراں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو پناہ دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے اور افغان باشندے کو غیر قانونی طور پر پناہ دینے پر Temporary Residence Ordinance کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، جس نے افغان شہری کو پناہ دے رکھی تھی اور اس کا ریکارڈ متعلقہ تھانے میں درج نہیں کروایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ کسی کے ساتھ ظلم یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، لیکن غیر قانونی رہائش رکھنے والوں کو یہاں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرایہ داروں اور غیر مقامی افراد کا ریکارڈ لازمی طور پر متعلقہ تھانوں میں درج کروائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter