جہلم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 348 افراد کا چالان، 8 لاکھ 16 ہزار روپے جرمانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ پولیس جہلم نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 348 افراد کو چالان کیا اور مجموعی طور پر 8 لاکھ 16 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 50، بغیر ہیلمیٹ موٹر سائیکل چلانے پر 123، بغیر نمبر پلیٹ کے 18 جبکہ کم عمر ڈرائیونگ پر 2 چالان کیے گئے۔

جہلم :ضلع بھر میں سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی 76 گھروں اور 149 افراد کی چیکنگ

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی ناگزیر ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter