جہلم: معمولی رنجش پر 28 سالہ جوان قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم کے علاقے قیصرآباد میں پرانی رنجش پر 28 سالہ بلال قریشی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، ملزمان موقع سے فرار، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

جہلم کے تھانہ صدر کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں معمولی رنجش پر 28 سالہ نوجوان بلال قریشی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

latest urdu news

واقعہ قیصرآباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر عبدالمجید نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بلال قریشی پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بلال قریشی اور عبدالمجید کے درمیان پرانی رنجش چل رہی تھی، جس کی بنیاد پر مقتول کو قتل کی دھمکیاں بھی ملتی رہی تھیں۔ بلال کے لواحقین کا کہنا ہے کہ عبدالمجید کو اس بات پر رنج تھا کہ مقتول نے اس کے مخالفین کا ساتھ دیا تھا، یہی تنازعہ بالآخر جان لیوا ثابت ہوا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے گئے اور بلال قریشی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عبدالمجید اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter