جہلم: ماڈرن بازار میں تعلیمی خاندانی منصوبہ بندی میلہ، عوام میں آگاہی اور تفریح کا امتزاج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ضلعی دفتر بہبود آبادی محکمہ صحت و آبادی جہلم کی جانب سے، ورلڈ بینک کے تعاون سے، پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت ماڈرن بازار جہلم میں ایک تعلیمی خاندانی منصوبہ بندی میلہ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ میلے کا مقصد عوام الناس میں خاندانی منصوبہ بندی، زچہ و بچہ کی صحت اور بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے شعور پیدا کرنا تھا۔

latest urdu news

میلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں خاندانوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں صحت مند ماں اور صحت مند بچوں کے مقابلے، کوئز مقابلے، ٹیبلو پرفارمنس، میوزیکل چیئرز، رسہ کشی، بچوں کے جھولے اور دیگر خاندانی تفریحی سرگرمیاں شامل تھیں۔ عوامی دلچسپی بڑھانے کے لیے کھانے پینے کے اسٹالز، دستکاری کے اسٹالز، ہاتھ سے بنی جیولری، چوڑیاں، مہندی اور روایتی کھانے جیسے مکئی کی روٹی اور ساگ کے اسٹالز بھی قائم کیے گئے۔

شرکاء خصوصاً بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں میں تعریفی اسناد، شیلڈز اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں خضر حیات خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ڈاکٹر جواد، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام، اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دیگر اعلیٰ اہلکار بھی موجود تھے۔ مہمانانِ اعزاز میں چوہدری محمد نیاز، فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ اور ملک ساجد اسپیشل برانچ شامل تھے۔

جہلم میں سردی کے ساتھ مچھلی کی طلب میں اضافہ، قیمتیں دگنی، غریب عوام کی قوتِ خرید مزید متاثر

حسن خالد وڑائچ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم، نے مہمانان اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اختتامی خطاب میں میلے میں شرکت کرنے والے خاندانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خاندانی منصوبہ بندی اور ماں و بچے کی صحت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ایک صحت مند، باشعور اور مستحکم معاشرے کے قیام کے لیے ناگزیر ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter