آئیسکو سرکل جہلم میں اندھیر نگری چوپٹ راج! بغیر میٹر لگائے ہی کنکشن منقطع کرنے کا نوٹس اور بل بھی جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: آئیسکو سرکل جہلم کی رورل سب ڈویژن میں مبینہ طور پر بدانتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کا انکشاف، رورل سب ڈویژن کے لائن مین نے کوٹلی اللہ یار کے رہائشی شہری سے نئے میٹر لگانے کے لیے بھاری رقم وصول کی، مگر بجلی کا میٹر نصب کیے بغیر ہی کنکشن منقطع کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ شہری کو دو ہزار آٹھ سو بہتر روپے کا بل بھی بھیج دیا گیا۔

latest urdu news

کوٹلی اللہ یار کے رہائشی حامد تنظیم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس نے دو نئے میٹر نصب کرنے کے لیے رورل سب ڈویژن کے عملے کو نقد رقم ادا کی، مگر تاحال نہ بجلی کا میٹر نصب کیا گیا اور نہ ہی کنکشن فراہم کیا گیا۔ اس کے باوجود متعلقہ عملے نے اسے بجلی کا بل بھیج دیا اور کنکشن منقطع کرنے کا نوٹس بھی تھما دیا۔

شہری نے چیف انجینئر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنگ انجینئر آئیسکو جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس "جادوئی کنکشن” کی تحقیقات کی جائیں، جو صرف کاغذوں میں موجود ہے مگر حقیقت میں اس کا کوئی وجود نہیں۔

جہلم: لاکھوں روپے کا سٹریٹ لائٹس منصوبہ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا، افتتاح کے روز سے لائٹس بند

عوامی حلقوں نے بھی اس واقعے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بغیر میٹر کے بل بھیجے جانے لگے تو بجلی چوری نہیں بلکہ "بل چوری” کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ شہریوں نے متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter