جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے پر جیل انتظامیہ نے ہومیو پیتھک فزیشن چوہدری محمد اقبال کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر ہومیو پیتھک فزیشن چوہدری محمد اقبال کو جیل انتظامیہ کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
چوہدری محمد اقبال نے جیل میں قیدیوں کو معیاری اور بہترین علاج معالجے کی فراہمی میں مثالی کردار ادا کیا۔ ان کی لگن، شفقت اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث کئی قیدیوں نے صحت یابی حاصل کی اور جیل کے طبی شعبے میں بہتری آئی۔
سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل یاسر خان نے اس موقع پر چوہدری محمد اقبال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قیدیوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے مشن میں قابل تقلید کردار ادا کر رہے ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
