جہلم: ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کی سیکیورٹی صورتحال، کرسمس کی تیاریوں، روڈ ٹریفک مینجمنٹ اور فائر سیفٹی سمیت دیگر اہم اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، جہلم پولیس، ٹریفک پولیس، ضلع کونسل، سوشل ویلفیئر، واپڈا، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، میونسپل کمیٹی کے افسران اور ڈی او ریسکیو کے نمائندے شریک ہوئے۔

latest urdu news

اجلاس کے دوران ڈی او ریسکیو انجینئر سعید احمد نے ماہِ نومبر کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ان کے مطابق گزشتہ ماہ ضلع جہلم میں مجموعی طور پر 498 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 592 افراد زخمی ہوئے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ ان حادثات میں سے 487 حادثات موٹر سائیکل سواروں کے تھے جن کے نتیجے میں 7 جانوں کا ضیاع ہوا۔

ڈی او ریسکیو نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ شہر میں غیر ضروری یو ٹرنز اور خطرناک روڈ کراسنگز حادثات کی بنیادی وجہ ہیں۔ انہوں نے سفارش کی کہ ان مقامات کو فوری طور پر بند کروایا جائے تاکہ روڈ ٹریفک مینجمنٹ بہتر ہو اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

جہلم: ڈپٹی کمشنر کی ریڑھی بانوں کو روزگار کے تحفظ کی یقین دہانی

اجلاس میں کرسمس کے دوران امن و امان کے قیام اور عوامی مقامات کی حفاظت کے لیے بھی جامع حکمت عملی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شہریوں کی حفاظت اور سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter