جہلم میں ڈکیتی کی واردات خودساختہ نکلی، ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر سابق ڈی ایس پی سمیت 6 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم کے علاقہ گلشن فیروز میں ہونے والی مبینہ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا۔ تحقیقات میں یہ واقعہ خود ساختہ نکلا جبکہ جھوٹا مقدمہ درج کروانے کے الزام میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی خالد گھمن سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق 13 اکتوبر کو تھانہ سول لائن جہلم کے علاقے گلشن فیروز میں ڈکیتی کی ایک واردات رپورٹ ہوئی تھی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ تاہم سی سی ڈی ٹیم کی گہری تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ واقعہ منصوبہ بندی کے تحت خود گھڑا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے مخالفین کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے کے لیے ایک گھر کرایہ پر لے کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ منصوبہ بندی ریٹائرڈ ڈی ایس پی خالد گھمن کی ملی بھگت سے کی گئی، جنہوں نے مبینہ طور پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کروا کر پولیس کو گمراہ کیا۔

سی سی ڈی ٹیم کی تحقیقات میں تمام حقائق سامنے آنے کے بعد مقدمہ جھوٹا ثابت ہوا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 420، 468، 471، 120-B اور 182 کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

جہلم کے صحافی کے گھر سے نامعلوم چور پانی کی موٹر لے اڑے

گرفتار ملزمان میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی خالد گھمن، حبیب الرحمن، صدام حسین، عدنان صادق، قدوس احمد اور بہادر خان شامل ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق جھوٹے مقدمات اور قانون کے غلط استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اور ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter