ڈی پی او جہلم کا دینہ میں نئے ٹریفک لائسنس سینٹر کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو آسان، شفاف اور جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، طارق عزیز سندھو

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، طارق عزیز سندھو نے ٹریفک لائسنس سینٹر دینہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک بھی موجود تھے۔

latest urdu news

دورے کے دوران، ڈی ایس پی ٹریفک نے نئے قائم ہونے والے لائسنس سینٹر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔ ڈی پی او جہلم نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے عملے سے ملاقات کی اور فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی، شفافیت اور سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ بغیر کسی پریشانی کے لائسنس کا اجراء ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ یہ لائسنسنگ سینٹر ٹریفک کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

نیا لائسنس سینٹر نہ صرف عوامی خدمت کا ایک سنگِ میل ہے بلکہ قانون کی حکمرانی اور شفافیت کے ایک نئے دور کا آغاز بھی ہے۔ عوام کی سہولت اور پولیس ریفارمز کے حوالے سے اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ضلع جہلم میں یہ پہلا موقع ہے کہ دینہ جیسے اہم مقام پر جدید ٹریفک لائسنس سینٹر قائم کیا گیا ہے، جس سے مقامی آبادی کو دور دراز کے سفر سے نجات ملے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter