جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر جہلم پولیس نے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رکھا، مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 15 سرچ آپریشنز کیے گئے جن میں 399 افراد کی بائیو میٹرک اور پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کا بنیادی مقصد دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ، اہم تنصیبات کی فول پروف سیکیورٹی اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری ہے۔
آپریشن کے دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی، جبکہ شہریوں اور مشکوک افراد کی جامع چیکنگ بھی عمل میں لائی گئی۔
ڈی پی او جہلم کی دینہ میں کھلی کچہری، شہریوں کو فوری مسائل کے حل کی یقین دہانی
ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کے ذریعے ناجائز اسلحہ، منشیات فروش اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ کسی بھی شرپسند کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق جہلم پولیس جرائم کے سدباب اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
