ڈی پی او جہلم کی دینہ میں کھلی کچہری، شہریوں کو فوری مسائل کے حل کی یقین دہانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

latest urdu news

اس موقع پر شہریوں نے پولیس کارکردگی، علاقائی مسائل، جرائم کی صورتحال اور دیگر شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او جہلم نے تمام شکایات کو توجہ سے سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ مسائل کا بروقت اور منصفانہ حل یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس کا مقصد صرف قانون نافذ کرنا نہیں بلکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریاں عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنے اور اعتماد بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر میں انصاف کی فراہمی، قانون کی پاسداری اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter