جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے۔ ڈی پی او جہلم نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں اور سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کرکے داد رسی کو یقینی بنایا جائے گا۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مختلف نوعیت کی شکایات پر متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ ڈی پی او جہلم نے ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور کسی بھی قسم کی تاخیر سے گریز کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والی تمام درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن ’’کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم‘‘ پر محفوظ کیا جاتا ہے، جبکہ مقرر کردہ ٹائم لائن کے مطابق متعلقہ افسران سے باقاعدہ فالو اپ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
