ڈی پی او جہلم کی زیرصدارت ٹریفک قوانین پر ویڈیو لنک میٹنگ، شہریوں میں آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ایس ایچ اوز کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور شہریوں میں آگاہی بڑھانا تھا۔

latest urdu news

میٹنگ کے دوران ڈی پی او نے ہدایت کی کہ کم عمر افراد کی ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔

اسکولوں، کالجز اور مارکیٹوں کے اطراف خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے گا تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ شہر میں ٹریفک کا مجموعی نظام بھی بہتر بنایا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائی شہریوں کی حفاظت اور نظم و ضبط کے قیام کے لیے ناگزیر ہے، اور پولیس شہریوں کی سہولت اور حفاظت دونوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter