دینہ پولیس کی اہم کارروائی، پتنگ فروش گرفتار،150 سے زائد پتنگیں برآمد، مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ایس ایچ او تھانہ دینہ کی قیادت میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق حکومتِ پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر مکمل پابندی عائد ہے، تاہم گرفتار ملزم نے اپنے قبضے میں پتنگیں رکھ کر قانون کی خلاف ورزی کی۔

latest urdu news

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 150 عدد پتنگیں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشی، پتنگ بازی اور شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور آہنی ہاتھوں سے کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکنی کرنے والوں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter