دینہ پولیس کی کارروائی، زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جھوٹا زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ملزم نے تھانہ دینہ میں ایک زیادتی کا مقدمہ درج کروایا، تاہم تفتیش کے دوران مقدمہ جھوٹا ثابت ہوا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمات درج کروا کر پولیس کے وقت اور وسائل ضائع کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter