دینہ میں جی ٹی روڈ پر بس، رکشہ اور موٹرسائیکل کا تصادم، 4 افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر بس، رکشہ اور موٹرسائیکل کے تصادم میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد زخمی، ریسکیو نے اسپتال منتقل کیا۔

جہلم کی تحصیل دینہ میں جی ٹی روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مسافر بس، رکشہ اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ یہ واقعہ بوڑاجنگل کے قریب پیش آیا، جس کی بنیادی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔

latest urdu news

حادثے میں خاتون اور 4 سالہ بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر دینہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا۔

زخمیوں میں 30 سالہ تہمینہ زوجہ طالب حسین، 26 سالہ منیب ولد احسان الحق، 4 سالہ محمد طیب ولد طالب حسین اور 24 سالہ حفیف ولد آصف شامل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter