اتوار, 8 جون , 2025

عید الاضحی پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا ہسپتال اور جیل کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی، انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ثانیہ صفی سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

بعد ازاں وفد نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر سماجی کارکن اور چیئرمین الحیات ویلفیئر ٹرسٹ حاجی محمد ریاض بھی ہمراہ تھے، قیدیوں سے ملاقات میں ان کے مسائل سنے گئے، عید کی مبارکباد دی گئی اور انہیں نئے کپڑے، مٹھائی اور دیگر تحائف فراہم کیے گئے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے جیل میں صفائی، سیکیورٹی اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو تمام قانونی سہولتیں مہیا کی جائیں۔

ڈی سی میثم عباس نے کہا کہ عید جیسے تہواروں پر قیدیوں کو خوشیوں میں شریک کرنا انسانیت کا تقاضا ہے، جبکہ ڈی پی او طارق عزیز نے کہا کہ جہلم پولیس انسانی حقوق اور فلاحی سرگرمیوں کو اولین ترجیح دیتی ہے تاکہ ہر فرد باوقار زندگی گزار سکے۔

یاد رہے کہ ہر سال عیدین کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسپتالوں اور جیلوں کے دورے کیے جاتے ہیں تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کو تنہائی کا احساس نہ ہو۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter