جہلم میں چہلم شہدائے کربلا کے لیے سکیورٹی اور ہم آہنگی کا جامع پلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم،ضلع جہلم میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے اور امن و امان کے قیام کے لیے جامع پلان تیار کر لیا گیا۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے ضلعی امن کمیٹی اور بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ، پولیس اور تمام مکاتب فکر کے نمائندے مل کر ایسا پرامن ماحول قائم کریں گے جو برداشت اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہوگا۔

اجلاس میں معروف مذہبی سکالر بابا عرفان الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، ڈی پی او طارق عزیز سندھو، ڈسٹرکٹ خطیب قاری باسط، جماعت اہل سنت کے قاری عمر فاروق اور قاری یوسف سیالوی، اہل تشیع کے باقر شاہ، حسن شاہ اور سید منشا بخاری، سنی علما کونسل کے حافظ اظہر، جبکہ کرسچن کمیونٹی سے فادر لوئس اور پاسٹر شہزاد سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

تمام شرکا نے اس موقع پر امن قائم رکھنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter