کمشنر کا دورہ جہلم، رمضان ریلیف اقدامات پر بریفنگ، 13 ہزار نگہبان کارڈز تقسیم، 8 نگہبان دسترخوان فعال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کا دورہ کیا اور حکومتِ پنجاب کے رمضان المبارک کے تحت جاری عوامی ریلیف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے لیے مختص 20 ہزار نگہبان رمضان کارڈز میں سے اب تک 13 ہزار کارڈز مستحقین کی دہلیز تک پہنچا دیے گئے ہیں، جبکہ باقی ماندہ کارڈز کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں مستحق افراد اور مسافروں کے لیے 8 نگہبان دسترخوان فعال کر دیے گئے ہیں، جہاں معیاری سحر و افطار کا باوقار اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ کارڈز کی تقسیم میں مکمل شفافیت اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سخت کنٹرول ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی کے مثالی انتظامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو رمضان المبارک میں حقیقی ریلیف مل سکے۔

گراں فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس، خلاف ورزی پر جرمانے کے بجائے جیل اور دکانیں سیل ہوں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

بعد ازاں کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے نگہبان رمضان بازار اور راشن پیکیج کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے قیمتوں کی مانیٹرنگ اور سپلائی چین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے مختلف اسٹالز پر اشیاء کے معیار اور نرخوں کا خود معائنہ کیا اور خریداری کے لیے آئے شہریوں سے سہولیات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو واقعی اور براہِ راست ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter