چکوال میں بس حادثہ، 5 مسافر جان کی بازی ہار گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 27 مسافر زخمی ہوگئے۔

latest urdu news

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی۔ یہ واقعہ جی ٹی روڈ پر ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا، جہاں بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے نکل کر کھائی میں جاگری۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر خوفناک حادثہ، بس ہوسٹس جاں بحق، 9 افراد زخمی

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter