سی سی ڈی چکوال کی کامیاب کارروائیاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، نقدی، اسلحہ، زیورات اور موبائل فونز برآمد

چکوال: کرائم کنٹرول پنجاب (سی سی ڈی) چکوال ٹیم نے تین مختلف مقامات پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین خطرناک ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ کارروائیاں اوڈھروال، ڈھکو روڈ اور نیلہ روڈ پر کی گئیں، جن کے دوران ناجائز اسلحہ، طلائی زیور، موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی برآمد ہوئی۔

latest urdu news

پہلی کارروائی نیلہ روڈ پر کی گئی، جہاں پولیس کو اطلاع ملی کہ مسلح افراد موجود ہیں۔ ٹیم کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد حکمت عملی سے کیے گئے تعاقب کے نتیجے میں عثمان علی ولد غلام ربانی ساکن اوڈھروال کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ناجائز تیس بور پسٹل اور طلائی کانٹوں کی جوڑی برآمد کی گئی۔

دوسری کارروائی ڈھکو روڈ پر عمل میں آئی۔ وہاں بھی مسلح افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، تاہم جوابی کارروائی کے بعد طالب حسین ولد خادم حسین ساکن کھودے کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے تیس بور پسٹل اور ایک عدد موبائل فون برآمد ہوا۔

سی سی ڈی سے بدلے کی دھمکیاں، 2 ملزمان مقابلے میں ہلاک

تیسری کارروائی منڈے روڈ پر کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد نعیم احمد ولد فضل کریم ساکن ڈھوک ورک داخلی نیلہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اس سے بھی ایک ناجائز تیس بور پسٹل اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔

تمام کارروائیاں تھانہ صدر چکوال میں مقدمہ نمبر 678 کے تحت کی گئیں۔ سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی، اور قانون شکن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

پولیس کی ان کارروائیوں کو شہریوں نے سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسی موثر کارروائیوں سے چکوال میں جرائم کا گراف مزید نیچے آئے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter