6
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر مؤثر العمل ہوگی۔
بلال اظہر کیانی اس وقت وزیر مملکت برائے ریلوے کے منصب پر فائز ہیں اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ (PMDU) کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اب وہ ان ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ مالیاتی امور میں بھی حکومت کی نمائندگی کریں گے۔
یاد رہے کہ موجودہ معاشی حالات میں وزارت خزانہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، اور بلال اظہر کیانی کو اس اضافی ذمہ داری کی سونپ دیے جانے سے حکومتی پالیسی سازی میں ان کا کردار مزید فعال ہو جائے گا۔