اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا گھر گھر کوڑا اٹھانے کے نظام کا معائنہ، صفائی میں غفلت برداشت نہ کرنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے بلدیاتی صفائی عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور گھر گھر کوڑا اٹھانے کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے موقع پر موجود صفائی عملے کی کارکردگی کو براہِ راست جانچا۔

latest urdu news

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کوڑا اٹھانے کے طریقہ کار، گاڑیوں کے اوقات اور گلی محلوں تک رسائی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر گلی اور محلے سے بروقت کوڑا اٹھایا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر نے صفائی کے عملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا ضلعی انتظامیہ اور صفائی عملے کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter