اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا جی ٹی روڈ پر صفائی انتظامات کا معائنہ، ناقص صورتحال پر برہمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ نے جی ٹی روڈ پر صفائی کے انتظامات کا تفصیلی دورہ کیا اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) کے فیلڈ عملے کی حاضری اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران فوجی مل گراؤنڈ اور آشیانہ کے قریب صفائی کی ناقص صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے آر ڈبلیو ایم سی حکام کو فوری طور پر ان مقامات سے کوڑا کرکٹ ہٹانے کے احکامات جاری کیے، جس پر موقع پر خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں تاکہ دوبارہ گندگی جمع نہ ہو اور جی ٹی روڈ کے اطراف صفائی کا معیار برقرار رکھا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر عبدالسمیع شیخ نے واضح کیا کہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ مانیٹرنگ نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنایا جائے۔

رمضان نگہبان پیکج؛ جہلم میں 10 ہزار مستحق خاندانوں کیلئے راشن کارڈز اور 32 رمضان دسترخوان لگانے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ نے ’صاف ستھرا جہلم‘ مہم کے تحت آر ڈبلیو ایم سی کے تعاون سے ضلع بھر میں مثالی صفائی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter