دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل، ایم او آئی محمد سہیل اشرف اور انسپکٹر تجاوزات عدیل بٹ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران متعدد اہم مقامات کا معائنہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے جی ٹی روڈ پر قائم ریڑھی بازار کا وزٹ کیا جہاں دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کرنے اور سبزی و فروٹ مقررہ نرخوں پر فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔ مرغی کے گوشت کے ٹھیوں پر بھی چیکنگ کی گئی اور دکانداروں کو پہلے سے مرغی ذبح کر کے رکھنے سے سختی سے منع کیا گیا۔
اس موقع پر پرائمری ہیلتھ سینٹر دینہ کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کیے گئے راشن کارڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکاروں میں تقسیم کیے گئے۔
جہلم: گراں فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس، ڈی سی میر رضا اوزگن کی سخت ہدایات
انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوامی سہولیات، صفائی، اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
