معروف اداکارہ نوال سعید کی سیاہ جوڑے میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔
لاہور،پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حسین اداکارہ نوال سعید کی سیاہ جوڑے میں دلکش اداؤں کے مداح دیوانے ہوگئے۔
معروف اداکارہ نوال سعید نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے منفرد فیشن اور اسٹائل کے ذریعے شوبز انڈسٹری میںایک حیثیت رکھتی ہیں ، ان کے چاہنے والے ہمیشہ ان کے ہر نئے انداز کا بڑے ہی بے چینی کیساتھ انتظار کررہےہوتے ہیں ۔
حال ہی میںمعروف اداکارہ نوال سعید کی جانب سے انسٹاگرام پر چند نئی تصاویر شیئرکی گئیں، جنکو دیکھتے ہی مداح حیران ہوگئے۔
شیئرکردہ تصاویر میں اداکارہ سیاہ رنگ کے مشرقی لباس میں ملبوس ہے، اس لباس پر کی گئی سنہری اور سرخ کڑھائی نے لباس کو مزید خوبصورت بنا دیا ہے ، جبکہ کھلی زلفیں، گہرا میک اپ اور کمال کی مسکراہٹ اداکارہ کے حسن میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔
شیئرکردہ فوٹوز پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔