150
معروف اداکارہ مریم نفیس کے نئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کی حسین اداکارہ مریم نفیس کے نئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
خوبرو اداکارہ مریم نفیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر لندن میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
رات کے وقت لندن میں کیے گئے فوٹو شوٹ میں معروف اداکارہ مریم نفیس سیاہ لباس پہنے ہوئے مختلف پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
مداحوں کی جانب سے حسین اداکارہ مریم نفیس کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور ان پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ مریم نفیس بڑی حسین اور جاذب دکھنے والی اداکارہ ہیں، اداکارہ اکثر ٹی وی پروگرامز اور پوڈ کاسٹس میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram