جمعہ, 25 اپریل , 2025

لڑکیوں کو اب یہ سمجھنا ہوگا کہ برے وقت میں کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا، نمرہ خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اب یہ سمجھنا ہوگا کہ سہارا دینے والا یا برے وقت میں کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام کے دوران خوبرو ادکارہ نمرہ خان نے کہا کہ ماضی میں ایک حادثے کے دوران ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، تب انہیں دوسرے کی محتاجی کا احساس ہوا تھا اور سب سے بری جسمانی محتاجی ہوتی ہے، جب انسان ہر کام کیلئے دوسروں کا محتاج بن جاتا ہے۔

latest urdu news

ایک سوال کے جواب میں خوبرو اداکارہ نے کہا کہ ٹوٹے دل کا کوئی علاج نہیں ہوتا، ہڈی ٹوٹ جائے تو اسکی دوائی مل جاتی ہے، لیکن دل ٹوٹ جائے تو اسکا علاج ناممکن ہے۔

نمرہ خان کا دل کے ٹوٹنے پر بات کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ جب کسی خاتون کا دل ٹوٹتا ہے تو اسے سہارا دینے کے لیے دوسرا مرد آجاتا ہے۔

نمرہ خان کا کہنا ہے کہ لازمی نہیں کہ ہر سہارا دینے والا شخص بھی اچھا ہو اور آج کل کی لڑکیوں کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ مشکل وقت میں کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا ہے۔

حسین اداکارہ کا مسکراتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ لڑکوں کو وہ کچھ نہیں کہیں گی، کیوں کہ لڑکے ہی تو سہارے کی آڑ لیکر دھوکہ دیتے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter