اتوار, 8 جون , 2025

سی آئی ڈی میں اے سی پی پردیومن کی جدائی ، نئی قیادت کے ساتھ نئی کہانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

ممبئی،بھارتی ٹی وی کے مشہور کرائم شو "سی آئی ڈی” میں اپنے مخصوص انداز اور جملوں جیسے "کچھ تو گڑبڑ ہے دیا” اور "دروازہ توڑو دیا” سے شہرت حاصل کرنے والے کردار اے سی پی پردیومن کا باب اختتام کو پہنچ گیا، شو کے تخلیق کاروں نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، نیٹ فلکس پر سی آئی ڈی کے نئے سیزن کا پرومو جاری کیا گیا ہے، جس میں اے سی پی پردیومن کی موت کو دکھایا گیا ہے، پرومو میں ان کا زخمی ہاتھ اور انگوٹھی دکھائی دیتی ہے، جس کے ساتھ جذباتی مناظر میں انسپیکٹر دیا کو آبدیدہ اور انسپیکٹر ابھیجیت کو صدمے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پردیومن، دیا اور ابھیجیت کے بغیر یہ شو اپنی پہچان کھو دے گا، کچھ مداحوں کو امید تھی کہ یہ محض پرومو کی چال ہو سکتی ہے، مگر اب چینل نے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ آنے والی اقساط میں پردیومن کا کردار شامل نہیں ہوگا۔

شو کے میکرز نے پردیومن کی ایک یادگار تصویر جاری کرتے ہوئے ان کی کہانی کے اختتام کی تصدیق کر دی ہے۔

اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ سی آئی ڈی کی ٹیم کی قیادت کون سنبھالے گا؟ اطلاعات کے مطابق، پردیومن کی عدم موجودگی میں اگرچہ انسپکٹر ابھیجیت قیادت کرتے رہے، لیکن اب کہانی میں ایک نیا اے سی پی شامل کیا جا رہا ہے۔

نیا کردار اے سی پی ایوشمان کا ہے، جسے نوجوان اداکار پارتھ سمتھان ادا کر رہے ہیں، رومانوی ڈراموں میں شہرت پانے والے پارتھ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے سی آئی ڈی کے مداح رہے ہیں اور اس کردار کو نبھانا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter