لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی جانب سے شوبز انڈسٹری کو جھوٹا قرار دے دیاگیا ہے۔
حال ہی میںحسین اداکارہ، اداکار جواد بشیر کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر اور اہل خانہ سے متعلق گفتگو کی۔
حسین اداکارہ حرا مانی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ کہا کہ شوبز میں ہر چیز جھوٹ ہے، دولت کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے۔
معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہی ہمارا کام ہے، ہمیں اسی کے پیسے مل رہے ہیں، جب تک ہم چیزوں کو گلیمرائز کر کے ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر نہیں دکھائیں گے تو عوام کی توجہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔
میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اس جھوٹی دنیا میں آپ کا دم نہیں گھٹتا؟
حرا مانی کی جانب سے یہ جواب دیا گیا کہ میں کیمرے سے پیار کرتی ہوں اور اسی کے لیے صبح اٹھ کر کام پر جاتی ہوں، کیمرے کو بھی مجھ سے پیار ہے، اسی باعث مجھے شوبز انڈسٹری میں کامیابی ملی۔