حسین اداکارہ عائزہ خان کے برائیڈل فوٹوشوٹ نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔
لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا برائیڈل فوٹوشوٹ مداحوں کی توجہ کا محور بن گیا۔
معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے نئی تصاویر شیئر کیں کہ جنہوں نے فیشن انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔
شیئرکردہ تصاویر کے مطابق عائزہ خان نے گلابی رنگ کا عروسی جوڑا پہن رکھا ہے اور مختلف پوز دیتے ہوئے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہیں۔
اس موقع پرعائزہ خان نے بھاری جیولری کا بھی استعمال کیا جبکہ بالوں کو انہوں نے بڑے ہی نفیس طریقے سے باندھے رکھا ہوا ہے، گہرا میک اپ اور نازک ادائیں اداکارہ کے حسن میں مزید نکھار پیدا کررہی ہیں۔
شیئرکردہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچادی، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب کمنٹ سیکشن میں محبت بھرے کمنٹس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
View this post on Instagram