مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے عدالت میں غیراخلاقی ویڈیوز بنانے کا اعتراف کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں غیراخلاقی ویڈیوز بناتے رہے اور پوری قوم سے معافی مانگی۔

مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ وہ ماضی میں غیراخلاقی ویڈیوز بناتے رہے اور اس پر پوری قوم سے معافی مانگی۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کچھ ایپلیکیشنز کی پروموشن کی، بغیر یہ تصدیق کیے کہ ان کی پاکستان میں قانونی اجازت ہے یا نہیں، اور اس پر بھی وہ معذرت خواہ ہیں۔

جوئے کی ایپ کی پروموشن کا معاملہ: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

ڈکی بھائی کو چند روز قبل ایف آئی اے نے ایک مبینہ متنازع "ٹریڈنگ/گیمبلنگ ایپ” کی پروموشن کے الزام میں لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق اس ایپ کے ذریعے شہریوں کو مالی نقصان ہوا، جس پر تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter