شادی کو مشکل نہ بنائیں، نکاح کریں اور خوش رہیں، یاسر حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف پاکستانی اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے شادیوں میں بڑھتے ہوئے غیر ضروری اخراجات پر تنقید کرتے ہوئے معاشرے کو سادگی اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک حالیہ ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کو اتنا پیچیدہ نہ بنایا جائے، کیونکہ یہ دراصل ایک بہت آسان اور خوبصورت عمل ہے۔

latest urdu news

یاسر حسین کا کہنا تھا کہ شادی صرف نکاح اور خوشی کا کھانا ہے، اس کے لیے پانچ پانچ دن کی تقریبات، مہنگے لباس اور فضول رسم و رواج ضروری نہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کئی قریبی دوست جن کی شادیاں ہونے والی ہیں، وہ خوش ہونے کے بجائے صرف خرچوں کے بوجھ کی وجہ سے پریشان پھرتے ہیں۔

شو میں موجود سینئر اداکار فیصل قریشی نے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ایک عام سی شادی بھی 50 لاکھ روپے تک جا پہنچتی ہے۔ اس پر یاسر حسین نے نشاندہی کی کہ اتنے پیسوں میں تو کوئی اچھا کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے، دنیا کے دو ملک گھومے جا سکتے ہیں یا کوئی اپارٹمنٹ خریدا جا سکتا ہے۔

اداکار نے معاشرے پر زور دیا کہ وہ شادی جیسی مقدس اور سادہ سنت کو فضول خرچی اور نمائش کا ذریعہ نہ بنائے، بلکہ اسے آسان، سادہ اور خوشگوار طریقے سے انجام دے تاکہ نوجوان نسل اس بوجھ سے نکل کر خوشی سے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter