"شوہر مجھے نورا فتیحی جیسا بنانے پر تلا ہے”، خاتون انوکھے مظالم کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف ایسا انوکھا مقدمہ درج کرایا جس نے پولیس اہلکاروں کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔

خاتون کا الزام ہے کہ اس کا شوہر روزانہ اسے تین تین گھنٹے ورزش پر مجبور کرتا ہے تاکہ وہ بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی جیسی نظر آئے۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ غازی آباد کے ایک نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے تھانے پہنچ کر مؤقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر، جو کہ فزیکل ایجوکیشن کا استاد ہے، اسے سخت جسمانی مشقت والی ورزشیں کرواتا ہے۔ خاتون کے مطابق شوہر نورا فتیحی کا مداح ہے اور اسی جیسا فٹنس لیول اپنی بیوی میں بھی چاہتا ہے۔

خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں مزید انکشاف کیا کہ اگر وہ ورزش سے انکار کرے تو شوہر اسے کھانے سے محروم کر دیتا ہے اور گھنٹوں بھوکا رکھتا ہے۔ یہ غیر انسانی سلوک صرف اسی خواہش کے تحت کیا جاتا ہے کہ وہ نورا فتیحی جیسی اسمارٹ اور دلکش دکھائی دے۔

متاثرہ خاتون نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اس کے سسرال والے جہیز اور پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں، اور اگر ان کی بات نہ مانی جائے تو ہراساں کیا جاتا ہے۔ اس نے مطالبہ کیا کہ اسے اس ذہنی اور جسمانی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

فیس بک پر محبت، شادی کے بعد انکار: نوجوان نے دلہن کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا

پولیس نے خاتون کی شکایت پر شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور عوامی حلقوں میں اس پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، کچھ لوگ اسے افسوسناک قرار دے رہے ہیں تو کچھ اسے سوشل میڈیا اور فلمی دنیا کے منفی اثرات کی ایک مثال سمجھ رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter