ہفتہ, 24 مئی , 2025

مائیکل جیکسن کی نئی بایوپک فلم کی ریلیز میں ایک سال کی تاخیر متوقع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی وڈ: پاپ کے بادشاہ، مرحوم مائیکل جیکسن پر مبنی نئی بایوپک فلم کی ریلیز میں ممکنہ طور پر ایک سال کی تاخیر متوقع ہے۔

لائنس گیٹ اسٹوڈیو کے سی ای او، جون فیلتھائمر نے بتایا ہے کہ فلم کے کچھ متنازع مناظر کی دوبارہ شوٹنگ کے باعث ریلیز میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کی حتمی ریلیز کے حوالے سے منصوبہ بندی جلد سامنے لائی جائے گی۔

latest urdu news

فیلتھائمر کے مطابق امکان ہے کہ یہ فلم مالی سال 2025 میں ریلیز نہ ہو سکے، جس سے مالی سال 2026 کے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں، تاہم یہ تاخیر مالی سال 2027 کے منصوبوں کے لیے سودمند ثابت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ لائنس گیٹ اسٹوڈیو کا مالی سال 31 مارچ 2026 کو اختتام پذیر ہوگا، لہٰذا فلم کی ریلیز اپریل 2026 کے بعد متوقع ہے۔

دوسری جانب، لائنس گیٹ کے فلم ڈویژن کے سربراہ ایڈم فوگل سن نے تصدیق کی ہے کہ فلم کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ابتدا میں اس کی ریلیز کی تاریخ 18 اپریل 2025 رکھی گئی تھی، جسے بعد ازاں 3 اکتوبر 2025 تک موخر کر دیا گیا۔

یہ بایوپک خاص طور پر 1993 کے ایک خفیہ عدالتی تصفیے کے باعث دوبارہ شوٹنگ کے مرحلے سے گزر رہی ہے، کیونکہ معاہدے کے تحت متعلقہ فریقین کو فلم میں شامل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter