7
برطانیہ نے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق رجب بٹ کا برطانوی ویزہ منسوخ ہونے کے بعد انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔
رجب بٹ آج صبح لندن سے پاکستان روانہ ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزہ منسوخی کے بعد ان کے تحویل میں رہنے یا قانونی کارروائی کا امکان ختم ہوگیا تھا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ڈی پورٹ کیا گیا۔
رجب بٹ سوشل میڈیا پر اپنے وی لاگز اور مختلف شہروں میں بنائی گئی ویڈیوز کے باعث شہرت رکھتے ہیں، تاہم اب انہیں برطانیہ میں دوبارہ داخلے کے لیے نئی ویزہ درخواست دینا ہوگی۔
جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی 10 لاکھ کے مچلکوں پر ضمانت منظور
