ذاتی زندگی پر تنقید کا جواب نہیں دیتی، خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: طوبیٰ انور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ ذاتی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتی، اس لیے ہمیشہ خاموشی اختیار کی، تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ الزامات یا تبصرے درست ہیں۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے طوبیٰ انور نے بتایا کہ وہ ابتدائی طور پر پروڈکشن اور کارپوریٹ سیکٹر میں کام کر رہی تھیں لیکن قسمت نے اداکاری کی طرف موڑ دیا، حالانکہ اداکاری میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پر ملنے والی بے جا تنقید سے متعلق سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ ایسی باتیں ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہیں، لیکن اب انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ منفی تبصروں پر توجہ نہیں دیں گی۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ "میں نے کبھی ذاتی زندگی سے متعلق تنقید یا الزامات کا جواب نہیں دیا، کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ گھر کی باتیں عوامی سطح پر آئیں۔ میری خاموشی کو لوگ کمزوری نہ سمجھیں، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tuba Anwar (@syedatuba)

طوبیٰ انور کے مطابق فنکاروں کو چاہیے کہ وہ منفی باتوں کو نظر انداز کر کے اپنے کام پر توجہ دیں، کیونکہ جواب دینے سے بات مزید پھیلتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter