دوستی کیوں ختم کی؟ ٹک ٹاکر سوزین اور نمرہ نے اپنی دوست کے گھر پر فائرنگ کروا دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقے ہیئر میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دو معروف ٹک ٹاکرز، سوزین اور نمرہ، نے مبینہ طور پر سابقہ دوست اجالا سے دوستی ختم ہونے پر اس کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر اجالا کے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ دوستی کے خاتمے کے بعد سوزین اور نمرہ نے اجالا کو مسلسل دھمکیاں دیں، اور پھر اپنے ساتھی احمد کے ذریعے اس کے گھر پر فائرنگ کروائی۔

latest urdu news

خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس حکام کے مطابق سوزین، نمرہ اور احمد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور جلد ہی حراست میں لے کر مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

ادھر سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں صارفین نے ٹک ٹاکرز کے غیر سنجیدہ اور خطرناک رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter