معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا کی مبینہ کوشش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان انہیں شادی سے انکار کرنے پر نہ صرف جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے بلکہ اغوا کرنے کی کوشش بھی کر چکا ہے۔

سامعہ نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ یہ نوجوان گزشتہ دو سے تین ماہ سے انہیں مسلسل ہراساں کر رہا ہے۔ شروع میں وہ صرف شادی کا مطالبہ کرتا رہا، مگر انکار کے بعد اس نے خطرناک رویہ اختیار کر لیا۔

latest urdu news

ان کے بقول، حال ہی میں وہ نوجوان ان کے گھر کے باہر آیا، جہاں سامعہ کی والدہ بیمار تھیں اور بھائی غیر موجود تھا۔ جب سامعہ نے دروازہ کھولا، تو نوجوان نے ان سے کہا: "میرے ساتھ چلو”. اس کے بعد اس نے سامعہ کا موبائل فون چھین لیا اور گاڑی میں بیٹھ گیا۔

سامعہ کے مطابق، وہ کسی طرح ہمت کرکے اپنا موبائل واپس لینے میں کامیاب ہوئیں، مگر اس شخص نے زبردستی انہیں گاڑی میں ڈالنے کی بھی کوشش کی۔ سامعہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس واقعے کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا: "میری دوست ثنا یوسف بھی شادی سے انکار پر جان سے مار دی گئی تھی، میں ثنا نہیں بننا چاہتی۔” انہوں نے کہا کہ وہ ان لڑکیوں میں شامل نہیں ہونا چاہتیں جو ظلم سہہ کر چپ ہو جائیں۔

ٹک ٹاکر نمرا کے خلاف 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں اہم پیشرفت

سامعہ نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے مکمل واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر سخت ایکشن لیں کیونکہ "مجھ جیسی کئی بچیاں اس وقت خوفناک صورتحال سے گزر رہی ہیں لیکن خاموش ہیں۔”

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے، جہاں صارفین سامعہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں اور خواتین کے تحفظ پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter