حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے مشہور ٹک ٹاکرز ربیکا حسین اور حسین ترین نے اپنے یوٹیوب چینل پر شادی کے دوران ملنے والی سلامیوں کے لفافے کھول کر مداحوں کے ساتھ تفصیلات شیئر کیں۔
ویڈیو میں جوڑے نے بتایا کہ شادی کی سلامیوں میں مختلف دوستوں اور شوبز شخصیات نے لفافے دیے۔ ربیکا حسین کے مطابق ڈاکٹر مدیحہ اور احسن نے 20 ہزار روپے، کشف اور لاریب نے 20 ہزار روپے، معاذ صفدر نے 300 ڈالر، شہیر نے 25 ہزار روپے، اور اقرا اور اریب نے ایک لاکھ روپے کی سلامی دی۔
اسی دوران جوڑے نے معروف اداکار دانش تیمور کا لفافہ بھی کھولا، جس میں کئی 5 ہزار روپے کے نوٹ شامل تھے، البتہ اس کی مجموعی رقم واضح نہیں کی گئی۔
آخر میں ربیکا حسین نے بتایا کہ ان کی مجموعی سلامیوں کی رقم 5 لاکھ 18 ہزار روپے بنتی ہے۔
ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم
اس ویڈیو کے ذریعے جوڑے نے نہ صرف مداحوں کے ساتھ خوشی کے لمحات شیئر کیے بلکہ شادی کی رسومات کے دوران سلامیوں کے تفصیلی اعداد و شمار بھی منظر عام پر لائے، جس سے مداح کافی خوش ہوئے اور جوڑے کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔
