لاہور میں مشہور ٹک ٹاکر خرم گجر کو ایک اوورسیز پاکستانی کے ساتھ کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خرم گجر نے مبینہ طور پر دو لاکھ یورو (تقریباً 6 کروڑ 55 لاکھ روپے) کا فراڈ کیا۔
تفصیلات کے مطابق خرم گجر نے رانا ارسلان نامی اوورسیز پاکستانی سے ایک کمرشل پلاٹ خریدنے کے لیے بھاری رقم وصول کی۔ تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ دکھایا گیا اور نہ ہی ملکیت منتقل کی گئی۔
جب متاثرہ شہری نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ٹک ٹاکر نے انکار کرتے ہوئے مبینہ طور پر دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ اس پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے امانت میں خیانت اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت خرم گجر کو گرفتار کر لیا۔
ٹک ٹاکرز بہن بھائیوں کی 13 کروڑ کی مبینہ ڈکیتی ، ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ شہری کو انصاف فراہم کرنے کے لیے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر خرم گجر کی گرفتاری کی خبر وائرل ہو چکی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔