پشاور میں سوشل میڈیا پر خوف پھیلانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر خوف و بے چینی پھیلانے والے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے، جو تحصیل گورگتری اور گردونواح کے علاقوں میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور سنسنی خیز ویڈیوز بنا کر عوام کو خوفزدہ کر رہا تھا۔

latest urdu news

تھانہ کوتوالی پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ شخص خود کو "لوفر لفنگا” کے نام سے مشہور کر رہا تھا اور سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز اپلوڈ کر رہا تھا جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے پولیس اور عوام سے معافی مانگ لی ہے اور تحریری طور پر وعدہ کیا ہے کہ آئندہ ایسی کوئی سرگرمی نہیں کرے گا۔

پشاور پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو بیان میں ملزم کا اعتراف اور معذرت بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکا جا سکے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا کے اثرات اور ذمہ داری کے حوالے سے ایک واضح مثال بن گیا ہے کہ اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر خوف اور افراتفری پھیلانا ناقابلِ قبول ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter