تیرے نام میں چھپی سلمان خان کی ٹوٹی محبت کی کہانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ فلم تیرے نام کو اگر سلمان خان کے کیریئر کی سب سے جذباتی فلم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، لیکن اس جذباتی شدت کے پیچھے ایک حقیقی دکھ چھپا تھا سلمان خان کی ایشوریا رائے سے علیحدگی۔

معروف نغمہ نگار سمیر انجان نے حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان، ایشوریا رائے کے ساتھ تعلق ختم ہونے کے بعد شدید ذہنی اور جذباتی صدمے کا شکار تھے، اور یہی غم فلم تیرے نام کے کردار میں خاموشی سے جھلکتا رہا۔

latest urdu news

سمیر انجان کے مطابق سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران اکثر اتنے جذباتی ہو جاتے تھے کہ گانے سنتے ہی آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے۔ وہ اکثر گلوکار ہمیش ریشمیا سے گزارش کرتے کہ وہ مخصوص گانے— خصوصاً "کیوں کسی کو وفا کے بدلے وفا نہیں ملتی”— سنائیں تاکہ وہ درد میں ڈوب کر اپنے جذبات کی شدت کو اداکاری میں منتقل کر سکیں۔

نغمہ نگار کا کہنا تھا کہ فلم تیرے نام کا ٹائٹل سونگ اگرچہ سلمان خان کے لیے خاص طور پر نہیں لکھا گیا تھا، مگر اس کے بول اور جذبات ان کی حقیقی زندگی کے غموں سے میل کھاتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ فلم میں سلمان کا کردار نہ صرف قابلِ ذکر بن گیا بلکہ ان کی ذاتی زندگی کا عکس بھی معلوم ہوا۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کے درمیان محبت کا آغاز 1999 میں فلم ہم دل دے چکے صنم کے سیٹ پر ہوا تھا۔ دونوں کی جوڑی فلمی دنیا کی سب سے مشہور محبت کہانیوں میں شمار ہوتی ہے۔ مگر یہ رشتہ 2002 میں اختتام پذیر ہو گیا— اور سلمان کے دل میں ایک نا بھرنے والا خلا چھوڑ گیا۔

عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کی پاپارازی پر برہمی

سلمان خان نے اگرچہ کھل کر کبھی اس جدائی پر بات نہیں کی، لیکن فلمی حلقے جانتے ہیں کہ تیرے نام جیسی فلم میں اُن کی انتہائی جذباتی پرفارمنس دراصل اسی جدائی کا شاخسانہ تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان نے حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں شادی کی تمنا تو نہیں رہی، لیکن وہ باپ بننے کا خواب ضرور دیکھتے ہیں— شاید وقت کے ساتھ زخم تو پرانے ہو جاتے ہیں، لیکن احساسات کبھی پرانے نہیں ہوتے۔

فلم تیرے نام آج بھی ناظرین کے دلوں کو چیر دیتی ہے، اور اب یہ جان کر کہ اس کے پیچھے ایک اصل ٹوٹی محبت کا دکھ موجود تھا، فلم کو دیکھنے کا احساس اور بھی گہرا ہو جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter