کاش اپنا گھر بچوں کے نام نہ کیا ہوتا، مرتے دم تک اس کا رنج رہے گا: ترنم ناز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی معروف کلاسیکل اور غزل گو گلوکارہ ترنم ناز نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے غمگین لمحے کا ذکر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اپنے محنت کی کمائی سے بنایا ہوا گھر بچوں کے نام کر دینا میری سب سے بڑی غلطی تھی۔

latest urdu news

ترنم ناز نے بتایا کہ انہوں نے دل سے اپنا گھر بنایا اور ابتدائی طور پر اپنے چھوٹے بچوں کے نام کر دیا، تاکہ یہ ان کے لیے محفوظ رہے۔ تاہم جب بچے بڑے ہوئے اور شادی کے بعد گھر میں حصہ مانگنے لگے، تو یہ تجربہ ان کے لیے دکھ بھرا ثابت ہوا۔

گلوکارہ نے کہا، "والدین کی حیثیت اور اہمیت تب مختلف ہوتی ہے جب وہ خود اپنی پراپرٹی کے مالک ہوں۔ اگر گھر میرے نام رہتا تو صورتحال بہتر اور مختلف ہوتی۔”

ترنم ناز کو ان کی پاورفل آواز اور کلاسیکل پی ٹی وی گانوں کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ وہ استاد عاشق حسین کی شاگردہ رہ چکی ہیں اور میڈم نور جہاں سے مماثلت کی وجہ سے خاصی مقبول رہی ہیں۔ انہیں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter