صوابی میں لڑکی کا روپ دھارنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکی کا روپ دھارنے والے ٹک ٹاکر کی حقیقت سامنے آگئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم عبدالمغیز خواتین کا لباس پہن کر مختلف پوز میں نازیبا ویڈیوز تیار کرتا اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا، جس سے معاشرے میں بے چینی اور رنجش پیدا ہو رہی تھی۔

latest urdu news

چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس کے علاقے بامخیل سے گرفتار کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ ایسی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter