سنی دیول میڈیا پر برس پڑے، والد دھرمیندر کی جھوٹی موت کی خبر پر غصہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ اداکار سنی دیول اپنے والد دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر کے بعد گھر کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان پر برہم ہو گئے اور غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔

بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول ہاتھ جوڑ کر میڈیا سے سوال کر رہے ہیں، آپ کے گھر میں ماں باپ اور بچے ہیں؟ بعد ازاں انہوں نے کہا، ’’اگر ہیں تو ویڈیو کیوں ڈال رہے ہو، شرم نہیں آتی؟

latest urdu news

دوسری جانب، دھرمیندر کی اہلیہ اور بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے میڈیا کو بتایا کہ دھرمیندر کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہیما مالنی نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی اور کہا کہ یہ وقت ان کے لیے آسان نہیں لیکن وہ کمزور نہیں ہو سکتیں کیونکہ ان پر کئی ذمہ داریاں ہیں۔

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر اسپتال سے ڈسچارج، گھر منتقل

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کے بڑے میڈیا اداروں جیسے انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز، نیوز 18 اور ہندوستان ٹائمز نے دھرمیندر کی موت کی خبر چلائی تھی، جسے اہلخانہ نے سختی سے مسترد کیا۔ ہیما مالنی نے اس پر اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’’جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے! ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلائی جا سکتی ہیں جو صحت یاب ہو رہا ہے؟ ہماری فیملی کو پرائیویسی دی جائے۔‘‘

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter