بچوں کے بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ ہونا نارمل ہے، اداکارہ سنیتا مارشل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سنیتا مارشل نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بچوں کی دوستیاں اور والدین کے رویے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں نوعمر بچوں کے درمیان بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ ہونا ایک عام بات بن چکی ہے، اور والدین کو اس حقیقت کا سامنا سمجھداری سے کرنا چاہیے۔

شو کے دوران سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ "میرے بچے ابھی چھوٹے ہیں، ان کی اس نوعیت کی کوئی بات نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو مجھے اس بارے میں علم نہیں، لیکن میں یہ ضرور سمجھتی ہوں کہ اس عمر میں دوستی یا کسی کی طرف مائل ہونا ایک نارمل رویہ ہے۔”

latest urdu news

سنیتا نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ اپنے شوہر حسن احمد کو کبھی کبھار سمجھاتی رہتی ہیں کہ بچوں کے ایسے رجحانات فطری ہیں، اور اگر وقت کے ساتھ کچھ ایسی بات معلوم ہو بھی جائے، تو وہ والدین کے لیے کوئی دھچکا نہ ہو بلکہ وہ محبت اور سمجھداری سے اس کا سامنا کریں۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارے معاشرے میں عموماً مرد جلد غصے میں آ جاتے ہیں اور بیوی کی بات زیادہ نہیں سنتے، لیکن خواتین کو چاہیے کہ وہ نرمی اور حکمت سے اپنے شوہروں کو بچوں کے جذبات اور بدلتے رجحانات کے بارے میں آگاہ کریں۔”

سنیتا مارشل نے اپنی گفتگو میں والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھیں تاکہ بچے کوئی بات چھپانے کی بجائے والدین سے شیئر کرنے میں جھجک محسوس نہ کریں۔

یاد رہے کہ سنیتا مارشل پاکستانی فیشن انڈسٹری اور ڈرامہ سیریلز کی ایک مشہور شخصیت ہیں۔ وہ ماضی میں اپنی گہری رنگت کے باعث ماڈلنگ میں پیش آنے والے تجربات اور سسرال کے ساتھ رہنے کی سہولتوں پر بھی کھل کر بات کر چکی ہیں۔ ان کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر خاصا زیرِ بحث ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter